{"product_id":"shahnama-islam-compelete-by-hafeez-jalandhari","title":"Shahnama Islam Compelete by Hafeez Jalandhari","description":"\u003cp\u003e\u003cspan dir=\"RTL\"\u003eابو الاثر حفیظ جالندھری پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے نامور مقبول رومانی شاعر اور افسانہ نگار تھے جنہوں نے پاکستان کے قومی ترانہ کے خالق کی حیثیت سے شہرتِ دوام پائی\u003cspan\u003e \u003c\/span\u003e\u003c\/span\u003e\u003cspan dir=\"RTL\"\u003eموصوف\u003cspan\u003e \u003c\/span\u003e\u003c\/span\u003e\u003cspan dir=\"RTL\"\u003eہندوستان کے شہر جالندھر میں 14 جنوری 1900ء کو پیدا ہوئے۔ آزادی کے وقت 1947ء میں لاہور آ گئے۔ آپ نے تعلیمی اسناد حاصل نہیں کی، مگر اس کمی کو انہوں نے خود پڑھ کر پوری کیا۔ آپ نے محنت اور ریاضت سے نامور شعرا کی فہرست میں جگہ بنالی۔ حفیظ جالندھری گیت کے ساتھ ساتھ نظم اور غزل دونوں کے قادرالکلام شاعر تھے۔ ان کا سب سے بڑا کارنامہ زیر نظر کتاب ’’ شاہنامہ اسلام‘‘ ہے ۔ اس  میں    انہوں نے اسلامی روایات اور قومی شکوہ کا احیا کیا جس پر انہیں فردوسی اسلام کا خطاب دیا گیا۔یہ کتاب  اسلام کی منظوم  تاریخ ہے اس کتاب کا بیشتر حصہ  اس عہد عہد زریں سےتعلق رکھتا  ہے جب اسلام کےہادی اعظم اپنے جمالِ جہاں آراسے دنیا کو نورانی کررہے تھے۔(م۔ا)\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003e\u003cspan dir=\"RTL\"\u003epages 712\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e","brand":"Alhamd Publication","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":51327231885626,"sku":"","price":1600.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0904\/5835\/8074\/files\/01.jpg?v=1747824100","url":"https:\/\/khokharbookdepot.com\/ur\/products\/shahnama-islam-compelete-by-hafeez-jalandhari","provider":"Khokhar Book Depot","version":"1.0","type":"link"}